تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے، پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کروانے کے معاملے میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے رنویر سنگھ کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں 22 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رنویر سنگھ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوعِ بحث بنے جب اداکار کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل ہوئیں۔ انہیں نہ صرف صارفین بلکہ اپنے فینز کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کو غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

26 جولائی کو رنویر سنگھ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے ممبئی پولیس کو دو درخواستیں موصول ہوئیں۔ پولیس نے انہی درخواستوں پر اداکار کو طلب کیا ہے۔

پہلی درخواست خواتین کی فلاح کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رنویر سنگھ نے اپنے برہنہ فوٹو شوٹ سے خواتین کے جذبات اور عزتِ نفس کو ٹھیس پہنچائی لہٰذا آئی ٹی ایکٹ اور پینل کوڈ کی دیگر دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی رکشہ میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل

دوسری درخواست سابق صحافی نے جمع کرائی۔ درخواست گزار نے کہا کہ خواتین کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کے الزام میں اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -