جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

’ڈان 3‘: لوگوں نے رنویر سنگھ کو ’بڑی مصیبت‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’بڑی مصیبت‘ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈان فرنچائز اس کا تیسرا پارٹ بنانے پر کام کر رہی ہے۔ 1978 میں ریلیز ہونے والے پہلے پارٹ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن جبکہ 2006 میں آنے والے تیسرے حصے میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان جلوہ گر ہوئے تھے۔

متعلقہ: رنویر سنگھ کی کچرا اٹھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اداکار فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والے تیسرے پارٹ کیلیے سب سے پہلے شاہ رخ خان کا نام فائنل کیا گیا تھا لیکن بعد میں سُپر اسٹار نے فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کیلیے رنویر سنگھ بہترین آپشن ہیں۔

رنویر سنگھ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔ یہ بات ہے کہ وہ جس بھی فلم کا حصہ بنتے ہیں وہ یقیناً فلاپ ہوتی ہے۔

’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کی خبروں پر صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کچھ یوں کیا:

’نئی مصیبت آ رہی ہے‘

’فلم مزاحیہ ہوگی‘

’اب ڈان بھی اوور ایکٹنگ کرے گا‘

’یہ فرنچائز کی آخری فلم ثابت ہوگی‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں