اشتہار

رنویر سنگھ کی کچرا اٹھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی ایک تقریب کے دوران زمین سے کچرا اٹھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک سیلون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اداکار نے بلیک ٹی شرٹ، چشمہ اور گرے جینز کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں رنویر سنگھ کو اسی تقریب میں زمین سے کچرا اٹھا کر آگے چلے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر پاپرازی کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’رنویر سنگھ کو کچرا پسند نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ مذاق کا نشانہ بن گئے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا صارفین اسے مشہوری کے لیے اٹھایا گیا اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’شہر میں بہت جگہوں پر کچرا پڑا ہے، اسے چھوڑ کر یہاں کچرا اٹھا رہے ہو۔‘

رنویر سنگھ کی اہلیہ مشہور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اکثر صفائی سے متعلق بات کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں