پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کینسر کی تشخیص پر شوہر کا ردعمل کیا تھا؟ سونالی باندرے نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے موذی مرض کینسر کی تشخیص ہونے پر شوہر کے پہلے ردعمل کے بارے میں بتا دیا۔

سونالی باندرے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اُس وقت کینسر کے خلاف اپنی جنگ شروع کرنے کے بارے میں بتایا جب ان کے زندہ رہنے کی امید صرف 30 فیصد تھی۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ڈاکٹر نے انہیں کینسر کی تشخیص کے بارے میں پہلی بار خبر دی۔

- Advertisement -

سونالی باندرے کہتی ہیں کہ یہ میرے لیے چونکا دینے والی خبر تھی، اُس وقت میں نے سوچا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ موذی مرض کی تشخیص اُس وقت ہوئی جب میں ایک ریئلٹی شو کا حصہ تھی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ہم ہر ہفتے شو کی شوٹنگ کرتے تھے لہٰذا جب آپ پبلک میں ہوتے ہیں اور اچانک غائب ہو جاتے ہیں تو آپ کی جگہ کوئی اور لے لیتا ہے۔

انہوں نے موذی مرض کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا کہ میں جان گئی تھی کہ کچھ اچھا نہیں ہو رہا، جب ڈاکٹر کے پاس گئے تو یہ راز کھل گیا، اُس وقت میں سمجھی تھی کہ یہ معمولی ہوگا۔

سونالی باندرے کے مطابق جب اس متعلق ٹیسٹ ہوئے تو معلوم ہوا کہ یہ معمولی نہیں، جب ڈاکٹروں نے پی ای ٹی اسکین کیا تو شوہر گولڈی بہل کے چہرے کا رنگ سفید ہوگیا تھا، میں نے دیکھا تھا کہ ان کے چہرے کا رنگ پِھیکا پڑ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں