جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رنویر سنگھ شوبز انڈسٹری سے وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے انڈسٹری سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون آئندہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے موقع پر شوبز سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈان 3، شکتی مان اور آدتیہ دھر کی ایکشن فلموں کے علاوہ کوئی پروجیکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ رواں سال کے آخر میں ’پیٹرنٹی لیو‘ پر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ننھے مہمان کے ساتھ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے بچے کی متوقع آمد سے متعلق 29 فروری کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں