ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مانسہرہ میں 3 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بکھوال میں گھر کے سامنے سے 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بچی کو کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناکر گلی میں پھینک دیا۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی کیمرے سے ملزم کی شناخت ہونے پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے رشتے داروں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے ملزم کو چھڑوالیا۔

واقعے کے خلاف شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ بچی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، جلد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں