تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی میں ذہنی معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی

کراچی: شہر قائد میں ذہنی معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں جھگیوں میں معذور خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان کئی روز سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے دیور عطا کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی، خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو مومن آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی، اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون ایک مزدور کی اہلیہ ہے۔

پولیس کے مطابق معذور خاتون سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، متاثرہ خاتون کو ڈی این اے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار

ادھر پنجاب کے شہر اوکاڑہ تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ طیب نامی ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے ورثا نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی، ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -