کراچی: شہر قائد کے شہری اب بلا خوف و خطر شاپنگ کر سکتے ہیں، سندھ پولیس نے ریپڈ رسپانس فورس قائم کر دی.
تفصیلات کے مطابق شاپنگ مالز اور خریداری کرنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے قائم کردہ اس فورس نے کام شروع کر دیا ہے۔
طارق روڈ پر تعینات یہ فورس شاپنگ کرنے والے شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس دے گی اور ان کا ازالہ کرے گی۔
ایس ایس پی ایسٹ اظفر میسر کے مطابق چالیس اہل کار پر مشتمل فورس تاجروں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائی گئی، موٹر سائیکل رسپانس فورس اہل کار دو شفٹوں پر فرائض انجام دیں گے.
https://www.facebook.com/arystories/videos/373232510094411/
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل فورس کی تعداد فی الحال کم ہے، جلد اس میں اضافہ کیا جائے گا، شاپنگ مالز کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں.
مزید پڑھیں: امریکا کو سندھ پولیس کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہونے پر فخر ہے: امریکی قونصل جنرل
انھوں نے کہا کہ اگر شہریوں کو ریپڈ رسپانس فورس سے کسی قسم کی شکایت ہو، تو ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے.
فورس میں خواتین اہل کار بھی شامل ہیں، تاکہ خواتین شہریوں کو شکایات درج کروانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.