جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن کے دوران ڈچ میوزیم سے نایاب پینٹنگ چوری

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم : ڈچ میوزیم سے 2 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ کی پینٹنگ چوری ہوگئی، جس کی فوٹیج پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی قیمتی مصوری چوری ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میوزیم انتظامیہ کےلیے انتہائی پریشان کن لمحہ ہے کیونکہ پہلے ہی کرونا وائرس کے باعث عجائب گھر کئی روز سے بند پڑا ہے اور اب یہ بیش قیمت پیٹنگ بھی چوری ہوگئی۔


سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور ہتھوڑے کی مدد سے میوزیم کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتا ہے اور پھر ونسنٹ وین گو کی بیش قیمتی پیٹنگ اٹھاکر لے جاتا ہے۔

اس نایاب پینٹنگ کو مشہور ڈچ آرٹسٹ ونسنٹ وین گو نے سنہ 1884 میں تیار بنایا تھا، جس کے سنہ 1887 میں ڈھائی کروڑ پاؤنڈز (آج کے تقریباً 6 کروڑ پاؤنڈز) قیمت لگی تھی۔

خیال رہے کہ سنگر لیرن انتظامیہ نے 12 مارچ کو 100 لوگوں سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میوزیم بند کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں