کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی ملک چھوڑ گئے۔ متحدہ کے کئی اہم رہنما پہلے ہی ملک سے باہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمال اینڈ پارٹی کی آمد سے کراچی کے سیاسی منظر نامے پر ہلچل مچی ہوئی ہے، متحدہ کے کئی رہنما کمال کو پیارے ہوئے تو کئی اہم رہنما بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔
رشید گوڈیل بھی فیملی کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے ان کا امریکہ جانے کا پروگرام ہے۔ رشید گوڈیل گزشتہ سال کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ متحدہ کے کئی اہم رہنما ملک سے باہر ہیں۔ حیدرعباس رضوی کینیڈا میں ہیں۔ فیصل سبزواری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہاراورخوش بخت شجاعت بھی بیرون ملک جا چکے ہیں۔