کراچی: متحدہ قومی موومنٹ لے رہنماء رشید گوڈیل نے قاتلانہ حملے سے جانبر ہونے کے بعد اپنا پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل آج بروز بدھ قاتلانہ حملے سے جانبر ہونے کا اپنے پہلے ویڈٰیو پیغام میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
رشید گوڈیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ مارنے والے سے بچانے والا زیادہ بڑا ہے‘‘۔
اپنی صحت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تاحال بات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے پر مجموعی طور پر وہ رو بہ صحت ہیں۔
سینئرایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی گاڑی پر18 اگست کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگئے۔
رشید گوڈیل کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انکی حالت تشویشناک ہیں، رشید گوڈیل کو جبڑے ، سر اور سینے پر ایک سے زیادہ گولیاں لگی تھیں جبکہ اس واقعہ میں انکے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔