اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں ایسے میں افغان آل راؤنڈر راشد خان نے مزاحیہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے مداح پسند کررہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو گا سکتا ہے۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے کہ ’جھوٹ بول رہے ہیں آپ کو کوئی گانا وانا نہیں آتا۔‘

یہ سنتے ہی وہ کہتے ہیں کہ ’کیسی باتیں کررہے ہیں آپ ہاں کس نے کہا کہ مجھے گانا نہیں آتا۔‘

ان سے کہا جاتا ہے کہ ’پھر گانا سنائیں۔‘ راشد کہتے ہیں کہ ’گانا آتا ہے سنانا نہیں آتا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

راشد خان کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، ویڈیو کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سمیت ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹرز نے بھی پسند کیا۔

حارث رؤف نے ان کی ویڈیو کو تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمال ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں