اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

راشد خان نے یونس خان کو کیا پیغام دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کوچ بننے پر پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشتو میں ’پخیر راغلی یونس بھائی۔ (خوش آمدید یونس بھائی) لکھا۔

راشد خان نے یونس خان سے کہا کہ انشا اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے، یونس خان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا میری شدید خواہش رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان بورڈ سے بات چیت2011 سے جاری تھی، آخر کار اب میں افغانستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بن گیا ہوں۔

مزید پڑھیں: یونس خان کی دلی خواہش پوری ہو گئی

یاد رہے کہ عمر گل کو گزشتہ دنوں ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں