اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: افغانستان کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، راشد خان کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کپتان ٹمبا باووما 38 اور ٹونی ڈی زورزی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، ریزا ہینڈرکس 17 اور ایڈن مارکرم 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے تھے۔

تاہم میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

راشد خان نے اپنی سالگرہ والے روز 5 وکٹیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر کے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے، وہ پہلے انٹرنیشنل کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی افغانستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پروٹیز کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں