تازہ ترین

امام الحق کو ڈراپ کرنے سے متعلق اہم انکشافات

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشدلطیف نے امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز سے ڈراپ کرنے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام کے ہیمسٹرنگ کا مسئلہ اصل وجہ تھی کہ انہیں چوتھے ون ڈے میں بینچ کیا گیا تھا۔

"فخر شروع میں چوتھا ون ڈے نہیں کھیل رہے تھے لیکن جب میچ شروع ہونے والا تھا تو صرف ایک گھنٹہ پہلے امام نے ہیمسٹرنگ کے مسئلے کی شکایت کی۔ بظاہر کوئی چارہ نہیں بچا تھا کیونکہ فخر کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور شان ان کی جگہ لے رہے تھے فخر نے مطالبہ کیا کہ اگر وہ چوتھے میچ میں بھی کارکردگی نہ دکھا سکے تب بھی وہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے، اور اسی طرح معاملات ختم ہوگئے۔ شان مسعود نے کھیلا اور ایک اچھی اننگز تھی لیکن فخر پرفارم نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر روٹیشن پالیسی کا حصہ تھا، اور اگر امام کے ہیمسٹرنگ کا مسئلہ نہ ہوتا تو معاملات اس حد تک کم نہ ہوتے۔

"کل ہی یہ قیاس آرائی تھی کہ امام آخری میچ کھیلنا چاہتے ہیں انتظامیہ نے ان سے پوچھا کہ ہیمسٹرنگ کا مسئلہ اتنی جلدی کیسے حل ہو گیا؟ فخر نے پہلے ہی فائنل میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور شان نے اچھی اننگز کھیلی تھی۔ امام کو گزشتہ میچ کی پلیئنگ الیون میں ایڈجسٹ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان کچھ وعدوں کا احترام ضروری ہے ورنہ دونوں کھلاڑی روٹیشن کا حصہ تھے۔

راشد لطیف نے کہا کہ قومی ٹیم میں امام کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ زیادہ تر 18 سے 20 فیصد رنز انہوں نے ہی کیے۔

Comments

- Advertisement -