بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’شعیب اختر کی نہیں ایک بولر کی گیند ہاتھ میں آکر بہت تیز لگتی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی نہیں ایک فاسٹ بولر کی گیند اکر بہت تیز لگتی تھی۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران سامعین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

راشد لطیف نے کہا کہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنا بہت مشکل ہے کیونکہ ان کا بولنگ کرنے کا انداز مختلف تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کلپ دیکھ رہا تھا جس میں شعیب اختر کہہ رہے تھے کہ میں معین خان اور راشد لطیف کے ہاتھ پھاڑ دیتا تھا پھر میں نے اپنے میچ کی ویڈیوز دیکھیں تو میں گیند کو پکڑکر فوراً انضمام کو دے دیتا تھا۔

راشد لطیف نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد سمیع کی گیند ایسی تھی جو ہاتھ میں آکر بہت تیز لگا کرتی تھی، محمد سمیع، شعیب اختر کے برابر کے ہی بولر تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہم محمد سمیع کو دیکھ نہیں پائے کہ وہ کس فارمیٹ کا کھلاڑی ہے اس کو ٹیسٹ میچ کھلاتے چلے گئے، وہ وائٹ بال کا بہت اچھا بولر تھا جب تک انضمام رہے سمیع کو اچھا استعمال کیا لیکن ان کے جاتے ہی سمیع کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے پاس مکمل اختیارات نہیں ہوتے۔

راشد لطیف نے کہا کہ 94 میں کچھ چیزیں ایسی شروع ہوئی جیسا کہ جسٹس قیوم انکوائری میں کچھ الزامات ایسے لگے کہ ہم جان بوجھ کر ہارے پھر وہ انکوائری کھلی اور سزائیں ہوئیں اور کسی کو کلیئر کردیا گیا تو اس وجہ سے میں کرکٹ سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پھر 98 میں مجھے راشد لطیف لے کر آئے تھے انہیں لگتا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں