ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا، بھائی انجم منہاس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نشان حیدرحاصل کرنے والےکم عمرپائلٹ راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس نے کہا کہ پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا وطن پر جان قربان کرنے والوں میں نمایاں مقام ہے۔

بیس اگست 1971 ملک و قوم کی سلامتی کے لیے تاریخ کے پنوں میں پاک فضائیہ کے اس نوجوان نے ملکی دفاع کی ایسی داستان رقم کی جس کی گونج آج بھی ہر فرد کو یاد ہے۔

راشد منہاس وہ بہادر، دلیر، نوجوان ہیرہ ہے جس نے اپنا گھر سُونا کر اس قوم کو زندہ کردیا۔

راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا راشد ہمیشہ سے ہی پاک فضائیہ میں جانا چاہتے تھے، انہوں نے ملک کے لیے قربان ہو کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاک فضائیہ کے کم عمر نوجوان راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ کر اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے جان قربان کر کہ ایک مثال قائم کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں