منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

رشمیکا مندانا ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

فوربز انڈیا نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا صرف ٹالی ووڈ نہیں اب بالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں اور عید پر سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

رشمیکا مندانا ’پشپا‘ اور ’اینیمل‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی ہدایت کاروں کی پہلی چوائس بن گئی ہیں۔

فوربز انڈیا کی جانب سے شائع رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانہ بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ ہیں۔

رشمیکا مندانا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جارہا ہے، رشمیکا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 70 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا اور فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ وہ الو ارجن کے ساتھ فلم پشپا اور اس کے سیکوئل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter