اشتہار

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع 24 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت کےتحت شرح منافع میں 24 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع اضافے کے بعد 12.6 فیصد کردیا گیا جبکہ 3 ماہ کے شارٹ ٹرم پر شرح منافع1.32 روپے بڑھا دیا گیا۔

اس کے علاوہ 3 ماہ شارٹ ٹرم پر شرح منافع 16.12 فیصدکردیاگیا اور 6 ماہ شارٹ ٹرم پرشر ح منافع1.14 روپے بڑھا کر 16 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کی سرمایہ کاری پر شرح منافع1.06 روپے بڑھا کر 15.96فیصد کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں