اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

رشوت کا الزام، رؤف صدیقی نے عدالت جانے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے کیپٹین (ر) مغیز کے  خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں سرپرست اعلیٰ کیپٹن مغیز نے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو سابق وزیر صنعت و تجارت سندھ رؤف صدیقی اور عادل صدیقی پر تاجروں سے بھتہ لینے کا الزام عائد کردیا۔

سرپرست اعلیٰ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن فار ٹریڈ اینڈ انڈسٹیز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف صدیقی نے اپنے دورِ وزارت میں 3 کروڑ روپے رشوت مانگی جبکہ متحدہ رہنما عادل صدیقی نے بھی بھتے کے عوض تاجروں سے کروڑوں روپے وصول کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو پہلی بار میئر بنوانے کے لیے پونے 6 لاکھ روپے دیے اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

جھوٹے الزامات کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، رؤف صدیقی

اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کیپٹن(ر)معیز کے خلاف ہتک عزت دعوی دائر کرنےکااعلان کیا اور کہا کہ ’’جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی‘‘۔

انہوں نے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الزامات ایک سازش کے تحت لگائے جارہے ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ساتھ ہی انہوں نے عدالت جانے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں