ممبئی: بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اہم اعزاز اپنے نام کر کے انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ روینہ ٹنڈن مداحوں کو اپنی لاجواب اداکاری کی صلاحیتوں سے متوجہ کرتی ہیں۔ اداکارہ ہمیشہ حق کے لیے آواز بُلند کرتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی بہت کام کیا۔
یہی وجہ ہے کہ اب اداکارہ کو بھارت کی صدارت میں ہونے والی جی 20 کے وومن امپاورمنٹ ونگ (ڈبلیو 20) میں نمائندگی کے لیے منختب کیا گیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں رونیہ ٹنڈن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ڈبلیو 20 میں مدعو کیا جانا اور بھارت کی 675 ملین خواتین کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
متعلقہ: روینہ ٹنڈن شیر کی انتہائی قریب سے تصویر کھینچنے پر مشکل میں پھنس گئیں
اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خواتین معیشت کو چلانے کے لیے مختلف شعبوں میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں اور ان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی مکمل سماجی و معاشی شرکت کے لیے انہیں مزید حقوق دینے کا ایک یہ بہترین موقع ہے۔