اشتہار

’صفر‘ پر چھ وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم پر روی شاستری کا انوکھا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

کسی رن کے اضافے کے بغیر چھ وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم پر سابق کرکٹر روی شاستری نے نہایت انوکھے انداز میں طنز کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم بہتر پوزیشن میں تھی اور ایک مرحلے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 153 رنز بنائے تھے۔ مگر قسمت کی کرنی کہ اسی 153 کے اسکور پر ’صفر‘ رنز کے اضافے کے ساتھ پوری بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

اس دوران روی شاستری کمنٹری باکس میں موجود تھے وہ نہ صرف اس طرح بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہونے پر کافی حیران تھے بلکہ انھوں نے اپنی ٹیم پر معنی خیز طنز بھی کرڈالا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص میچ دیکھ رہا تھا اور وہ چند لمحوں کے لیے اٹھ کر رفع حاجت کے سلسلے میں گیا ہوگا لیکن واپس آنے پر اسے پتا چلا ہوگا کہ پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوچکی ہے!‘

روی شاستری کے اس تبصرے پر ساتھی کمنٹیٹر بھی خوب محضوض ہوئے اور ہنستے رہے جبکہ ایک کمنٹیٹر نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید وہ شخص پانی پینے کے لیے گیا ہو۔

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں میزبان اپنی پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے محض 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری اننگز میں بہتر پوزیشن میں ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم 153 پر پویلین لوٹ گئی۔ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بغیر کسی رن کے اضافے کے 6 وکٹیں لگاتار گری ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں