بھارت کے معروف عالمی شہرت یافتہ اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار کیریئر پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے 130 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟
عماد وسیم نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔