The news is by your side.

Advertisement

را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان دشمنوں کی جانب سے افغانستان میں منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے مدد مانگ لی۔

ذرایع کے مطابق پاکستان کی مختلف محاذوں پر زبردست کام یابیوں سے خائف دشمن سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کے خلاف افغان خفیہ ایجنسی سے مدد مانگنی پڑ گئی۔

پاکستانی جیٹ گرانے کے لیے را نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے مدد مانگ لی۔

ذرایع

ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کے دو طیاروں کی تباہی اور او آئی سی محاذ پر زبردست نا کامی کے بعد بھارت نے اپنی ہزیمت کے احساس سے نجات کے لیے ایک اور سازش تیار کر لی۔

را نے این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کا ایک جیٹ گرایا جائے، اس سلسلے میں پشاور، سمگلی یا کسی اور بیس سے جہاز پرواز کرتے یا اترتے وقت نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے افغانستان سے دہشت گرد بھیجنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں