تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کھانے کی پلیٹ میں رکھی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی، خوفناک ویڈیو وائرل

جاپانی ریسٹورنٹ میں گاہک کو سلاد کے ساتھ پیش کی جانے والی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی، اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے۔

آپ نے اکثر انفو انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز پر آبی حیات کی مختلف مخلوقات کا مشاہدہ کیا ہوگا جس میں ایک مچھلی بھی ہے جس کی بے شمار اقسام کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

ان میں سے بعض مچھلیاں بہت سخت جان ہوتی ہیں اورپانی کے بغیر بھی کئی دن زندہ رہ سکتی ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا پر اس سے ملتی جلتی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔


جاپان کے ایک ریستوران بیٹھے گاہک نے کھانے کا آرڈر دیا تو ویٹر نے کھانے کی میز پر پہلے نوڈلز اور سلاد کی پلیٹ لاکر رکھی جس میں درمیانے سائز کی دو چھوٹی مچھلیاں بھی موجود تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مذکورہ گاہک چوپ اسٹک کو مچھلی کے قریب لے کر جاتا ہے تو مچھلی منہ کھول کر چوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا لیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھانے کے لیے پیش کی گئی یہ مچھلی پوری طرح سے پکائی نہیں گئی تھی، اس خوفناک ویڈیو کو اب تک34 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اس ویڈیو پر اپنے دلچسپ کمنٹس بھی دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -