اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

راولپنڈی کے مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد، ویڈیو وائرل، معلم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مدرسے کے طالب علم بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، راولپنڈی پولیس نے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے میں بچے پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، راولپنڈی میں معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر معصوم بچے کو الٹا لٹکا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ الٹکا لٹکا چیختا رہا لیکن سزا دینے والے شخص کو رحم نہیں آیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے ڈھوک کشمیریاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور محمد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ مدرسہ ایک کمرے اور تین ہالز پر مشتمل ہے جس میں تیس طالب علم رہائش پذیر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں