راولپنڈی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران خاتون نے جج کو پرس دے مارا۔
عدالت میں جج پر حملہ آور ہونے والی خاتون پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون ملزم کی ضمانت کا سن کر آپے سے باہر ہوگئی اور علاقہ مجسٹریٹ پر پرس دے مارا۔
خاتون نے کہا کہ میرے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے والے تم کون ہوتے ہو مجھے جانتے نہیں؟
خاتون نے مجسٹریٹ سردار عمر حسن کے چیمبر میں داخل ہونے کی کوشش اور دھمکیاں دیں۔ خاتون کے خلاف تھانہ سول لائن میں عدالت کے ریڈر کامران اکبر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمہ کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔