راولپنڈی: راولپنڈی میں لڑکے نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کلاس فیلو ہے، گروپ اسٹڈی کے لیے گئی تو ملزم نے زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم بعد میں بلیک میل کرکے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
،مزید پڑھیں: لاہور: گجر پورہ میں لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا
واضح رہے پنجاب میں خواتین، بچیوں اور بچوں سے اجتماعی زیادتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، 9 ستمبر 2020 کو ملزم شفقت نے عابد ملح سے مل کر گجرپورہ میں موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گجرپورہ میں مزید دو لڑکیوں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تین سفاک ملزمان نے انہیں اغوا کرکے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا پولیس نے فیکٹری مالک ندیم کو گرفتار کرلیا تھا۔