تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رضا باقر کا ڈالرز سے متعلق بیان : ’غلط پالیسی کو صحیح ثابت کرنے سے گریز کیا جائے‘

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ادریس نے گورنر اسٹیٹ بینک کے ڈالر سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے ڈالر کے بڑھتے ریٹ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی بڑھتی قیمت کا فائدہ معمولی جبکہ نقصانات بے پناہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی تقریباً 8 ارب ڈالرز ترسیلات زر کی صورت میں بھیجتے ہیں، روپے کی قدر کم ہونے سے ترسیلات میں 11فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ برآمدات کے بلوں میں بھی 65 فیصد اضافہ ہوا جو انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: ’ڈالر اوپر جائیگا تو اوورسیز کے پاس زیادہ پیسہ آئیگا‘ دلچسپ میمز بن گئیں

محمد ادریس نے کہا کہ غلط پالیسی کو  صحیح  ثابت کرنے سے گریز کیا جائے، چند لوگوں کے فائدے کے بجائے ملک کے وسیع مفاد میں اقدامات کیےجائیں، ڈالر کی اڑان 152روپے سےشروع ہوئی جو 174 روپے تک جا پہنچا ہے، آج کی تاریخ میں بیرونی قرض بڑھ کر12.5سے بڑھ کر13.5ارب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالرز کا ریٹ بڑھنے سے سہ ماہی میں تقریباً 19ارب ڈالر کی درآمدات ہیں جو گزشتہ سال 11بلین ارب تھیں، مہنگائی بڑھتی رہی تو ہم برآمدات بھی نہیں کر پائیں گے، وزیر اعظم،  وزیر خزانہ  تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھیں اور معاشی پالیسیاں مرتب کریں۔

کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ ملک کو  معاشی  بحران سے نکالنے کےلیےمشاورت سے فیصلے کیےجائیں، ہم وینٹیلٹر پرہیں، سیاسی، اقتصادی اور معاشی حالت بہت خراب ہے، آنےوالےدنوں میں گیس بحران سے بھی برآمدات متاثر ہوں گی، چند ماہ میں مہنگائی کا طوفان اور شدید بحران نظر آرہا ہے۔

Comments

- Advertisement -