تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

آئین کو ‘مذاق اور کھلواڑ’ بنادیا گیا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نوے روز کے اندر انتخابات آئین کا تقاضہ ہے اسے عملی جاما پہنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی رضاربانی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں تصادم ہونے جارہا ہے، میں نظر میں ایسی چپقلش اورٹرف وار ہوتی رہتی ہے، ایسی مثال کچھ سال پہلےبھارت میں بھی دیکھنےکوملی تھی۔

رضا ربانی نے کہا کہ ریاست کے دو اہم اداروں کے درمیان معاملات سلجھانےکیلئےانٹرا انسٹیٹیوٹ مذاکرات کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ نوے دن کے اندرانتخابات آئین کا تقاضا ہےاسےعملی جاما پہنایاجاناچاہیے۔

پی پی پی رہنما نے سوال اٹھایا کہ کیا90روزمیں انتخابات نہ ہونے سےآئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟ میری نظر میں دونوں اطراف سے آئین کا کھلواڑ کیا جارہا ہے اور آئین کو مذاق بنادیا گیا ہے۔

الیکشن سے متعلق فنڈز جاری کرنے کے سوال پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کیا صورتحال ہے یہ حکومت کوپتہ ہےاس پرتبصرہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکی گئ تھی۔

سینیٹر طاہر بزنجو نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے جس کے لیے تمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سے دیگر صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے جب کہ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا۔

Comments

- Advertisement -