کراچی: کابینہ ڈویژن نے عبدالرزاق داؤد سے عہدہ واپس لیے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد سے بھی دو دن قبل عہدہ واپس لیا گیا تھا، عبد الرزاق داؤد وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری اور پیداوار سے متعلق مشاورت فراہم کرتے تھے۔
آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے عبدالرزاق داؤد سے مشیر کا عہدہ واپس لیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
آٹا، چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ، وفاقی کابینہ میں رد و بدل
خیال رہے چند دن قبل آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں، وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور سیکریٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹایا گیا، خسرو بختیار نے وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹایا گیا، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا۔
دوسری طرف فخر امام کو وزارت فوڈ سیکورٹی اور خسرو بختیار کو اکنامک افیئر کا قلم دان سونپا گیا، جب کہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیر بنایا گیا، جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلم دان سونپا گیا۔