The news is by your side.

Advertisement

شرمناک شکست کے بعد روہت شرما ‘میمرز’ کے نشانے پر، دلچسپ تبصرے پڑھیں

ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست کے بعد روہت شرما سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے، میمرز دلچسپ تبصرے اور فقرے کس رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی میں ہوئے میچ کے بعد شائقین کرکٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر کافی نوک جھونک جاری ہے، پاکستانی ٹوئٹر پر انڈین بیٹسمین روہت شرما ٹرینڈ کر رہے ہیں اور روہت کا وہ بیان بھی خوب تنقید کا زد میں ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بنے تو میچ کھیلتے کیسے ہیں، سکھائیں‌ گے۔

خیال رہے روہت شرما کو شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔

ٹوئٹر ہینڈل افغان جلیبی نے لکھا کہ روہت شرما کریز پر قومی ترانے کی دورانیے سے بھی کم وقت رہے۔ انس ٹیپو نامی صارف نے کہا اس وقت کو یاد کرو جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو متوسط درجے کا باؤلر کہا تھا۔

ایک پاکستانی صارف نے روہت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ بن جانے کے بعد یہ ہمیں بتائے گا کہ پہلی بال پہ کیسے آؤٹ ہوتے ہیں۔

اسی طرح واجد شاہ نامی صارف نے بھی طنزیہ انداز میں لکھا روہت شرما نے اپنی سینچری 100 رنز سے مس کردی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے خلاف میمز کی بھرمار لگ چکی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں