جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی کنگز: سلمان اقبال کی گورنرسندھ، ڈی جی رینجرزسے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آروائی نیٹ ورک کے صدراورسی ای اوسلمان اقبال نے پی ایس ایل کے سلسلے میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی۔

گورنرسندھ نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے ملاقات کے دوران پی ایس ایل میں’کراچی کنگز‘ کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پرانہوں نے کراچی کنگز کی ٹی شرٹ بھی پہن رکھی تھی۔

سلمان اقبال نےڈی جی رینجرزسندھ سےبھی ملاقات کی اوراس موقع پرمیجرجنرل بلال اکبرنےکہاکہ پاکستان سپرلیگ میچزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جائیں ہم مکمل سیکیورٹی دینےکو تیارہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ کراچی میں بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کوبھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی تھی اور میچز پرامن ماحول میں منعقد ہوئےتھے۔

اےآروائی نیٹ ورک کےسی ای او نے ڈی جی رینجرزکوٹیم کی سپورٹ اورمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں