تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر کوّے کا حملہ، پھر کیا ہوا؟ چونکا دینے والی ویڈیو

آسٹریلیا میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو اس وقت اپنا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا جب ان کے کھانا ڈلیور کرنے والے ڈرون پر ایک کوے نے حملہ کردیا۔

اکثر مشاہدے میں آیا ہے کہ ماں اپنے بچوں کی خاطر بڑے سے بڑا خطرہ بھی مول لیتی ہے، ممتا کا یہی جذبہ پرندوں و دیگر جانداروں میں بھی پایا جاتا ہے۔

اسی قسم کا ایک واقعہ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں پیش آیا جہاں ایک کھانا ڈیلیور کمپنی کے ڈرون پر کوّے نے حملہ کردیا۔

واقعے کی ویڈیو بین رابرٹ نامی شخص نے بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بین رابرٹ اکثر مذکورہ کمپنی سے کھانا منگواتے رہتے ہیں اور واقعے کے روز بھی انہوں نے ڈرون کے ذریعے کھانا پہنچانے کا کہا۔

صارف کے آرڈر پر کمپنی نے ڈرون کی مدد سے بھیجا لیکن راستے میں کوّے نے ڈرون پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ڈرون نے سڑک پر ہی کھانا ڈیلیور کردیا تاکہ وزن کم کرکے اپنا توازن برقرار رکھ سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوّا ڈرون کے پچھلے حصّے سے لپٹ گیا اور اپنی چونچ سے حملہ کرتا رہا۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ انڈے دینے کا موسم ہے، کسی درخت پر کوّے کے انڈے موجود ہوں گے جس کی حفاظت کےلیے کوّے نے ڈرون پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کمپنی کو اپنا ڈرون آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -