اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں اصلی پولیس کا جعلی پولیس پر چھاپہ، 4 ملزمان پکڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر اصل پولیس نے جعلی پولیس پر چھاپہ مارا ٹینکرز اور ٹریلرز سے رشوت لیتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ملزمان پولیس کے نام پر ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

 

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ یہ جعلی پولیس پارٹی سندھ پولیس کے اصل اہلکار میر افضل کی سربراہی میں کام کر رہی تھی، کارروائی کے وقت ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصول کر رہے تھے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا۔

پولیس افسر کے مطابق گرفتار ملزمان میں میر افضل، نزاکت اور دیگر شامل ہیں ان کے قبضے سے 33 لاکھ روپے نقد، اسلحہ اور کار بھی برآمد کی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں