جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کامیاب آپریشن سرجڑی بچیاں علیحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ڈاکٹروں نے چوبیس گھنٹے کی مسلسل سرجری کے بعد پیدائشی طور پر سرجڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطاقب پیدائشی طور پر سر جڑی ہوئی 9 ماہ کی بچیوں کے آپریشن کا فیصلہ ڈاکٹروں نے ان کی جنم پر ہی کرلیا تھا تاہم کمسنی کے باعث ڈاکٹروں کو 9 ماہ تک انتظار کرنا پڑا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے یو ایس ڈیول میڈیکل سینٹر میں بچیوں کے سر کا آپریشن 24 گھنٹے تک جاری رہا، جس دوران ڈاکٹروں نے کامیابی سے دونوں بچیوں کو علیحدہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال بھر پیدا ہونے والے بچوں میں ایک آدگھ ہی کیس اس طرح کی سنگین نوعیت کا ہوتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں