اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹیکسوں میں کمی کا وعدہ ، ٹرمپ کی کامیابی کا سبب بنا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : کسانوں، مزدوروں اور بیروزگار امریکیوں کے ووٹوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری کر دیا اور عام آدمی کے دکھوں کے مداوے کا وعدہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوا۔

غریب امریکیوں کے دکھوں کے مداوے کا انتخابی نعرہ ٹرمپ کارڈ بن گیا، ٹیکسوں میں کمی کا وعدہ سوئنگ ریاستوں کو بھا گیا اور ہیلری کلنٹن سوئنگ اسٹٰیٹس میں معمولی فرق سے ہار گئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے کارپوریٹ ٹیکس میں سو فیصد سے بھی زیادہ کمی کاوعدہ خوشحال امریکیوں کیلئے باعثِ کشش تھا، کسانوں، صنعتی مزدور، ٹیچرز اور بیروزگاروں کے ووٹوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری کیا۔

بچوں کے اخراجات ٹیکس سے منہا کرنے کا وعدہ سونے پر سہاگا ثابت ہوا جبکہ سوا کروڑ کے لگ بھگ میکسیکن باشندوں کی امریکا سے بیدخلی کا ٹرمپ کا نعرہ بھی ووٹرز کو بھا گیا۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے


خیال رہے کہ عالمی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کو بڑا اپ سیٹ قراردیا۔

دوسری جانب ڈونلڈٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے خلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ٹرمپ کو ووٹ کس نے دیا، غصے سے بھرے امریکیوں نے کہیں ڈونلد ٹرمپ کا پتلا جلایا تو کہیں امریکی جھنڈا نذر آتش کیا۔


مزید پڑھیں : بلا تفریق رنگ و نسل‘مذ ہب تمام امریکیوں کی خدمت کروں گا: نومنتخب صدر ٹرمپ


یاد رہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں کہا تھا کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں، عوام کی حمایت اور رائے سے بلارنگ ونسل اورمذہب امریکی عوام کی خدمت کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتا ہوں امریکا کا مفاد پہلی ترجیح ہوگی، دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس بہترین معاشی پلان موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں