تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

اینکر مریدعباس کے قتل کے محرکات سامنے آگئے

کراچی : اینکرمریدعباس اور ردوست کےقتل سے متعلق تہکہ خیز انکشافات سامنے آئے  اور ڈبل شاہ طرز کے نیٹ ورک چلائے جانے کاانکشاف ہوا، بظاہرٹائر کے نام پر کئے گئے کاروبار میں ٹی وی انڈسٹری کے سیکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگارکھے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اینکرمریدعباس کے قتل کے محرکات سامنے آگئے ، آسانی سے پیسہ کمانے کی لالچ نے سیکڑوں افراد کے کروڑوں روپےڈوبے دیئے۔

کراچی میں ڈبل شاہ طرز کے نیٹ ورک چلائے جانے کاانکشاف ہوا ہے ، بظاہرٹائر کے نام پر کئے گئے کاروبار میں سیکڑوں افراد نے سرمایہ کاری کی ، ٹی وی انڈسٹری کے سیکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگارکھے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ملکرسرمایہ کاری کی، میڈیاانڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے، لوگوں سے کم سے کم 10لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی اور 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کار ی کے عوض ہر 2 ماہ بعد 50ہزار روپے ملتے تھے۔

متاثرین کے مطابق گزشتہ 2 ماہ سے سرمایہ لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پرلی گئی رقم اور دیئے جانے والے پیسے کیش کی صورت میں تھے، لوگوں سے لئے اوردیئے گئے پیسے کے لئے بینکنگ چینل کا استعمال نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ملزم عاطف نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ، جس کے بعد تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عاطف زمان اورساتھیوں نے درجنوں افراد کوانوسٹمنٹ کے جال میں پھنسارکھا تھا۔

مزید پڑھیں : نجی ٹی وی کے اینکر کے قتل کا مقدمہ اہلیہ کی مدعیت میں درج

یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ٹائروں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔

Comments