جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

ملک سے پولیو وائرس ختم نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کو انسداد پولیو کی راہ کی میں رکاوٹ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک سے پولیو وائرس ختم نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں ، شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی انسداد پولیو کی راہ کی رکاوٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2023 کی پولیو مہم کےنتائج اےآر وائی نیوزنےحاصل کرلیے ، جنوری 2023میں کے پی سے پولیو ویکسین مخالف 1534کیس تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 1534 والدین پولیو ویکسی نیشن سے انکاری تھے، شمالی وزیرستان کے 577 والدین پولیو ڈراپس پلانے کے مخالف تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع مہمند میں 346 والدین پولیو ویکسی نیشن سے انکاری تھے، کرک 465، بنوں کے61 والدین نے پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا، جنوبی وزیرستان کے85 والدین پولیو ڈراپس پلانے کے مخالف تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع کرک میں 465 والدین پولیو ویکسی نیشن سے انکاری تھے، کرک کی یو سی ایس جی خیل کےوالدین ویکسی نیشن سے انکاری تھے، کرک میں پختہ سڑک نہ بنوانے پروالدین نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق ضلع مہمند یو سی کمالی میں 346 والدین نےپولیو ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی، مہمندیو سی کمالی میں والدین بجلی کی عدم فراہمی پر ویکسی نیشن مخالف تھے۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں 85 والدین ، ساؤتھ وزیر یو سی زالئی میں باڑ مخالف 51 والدین ، ساؤتھ وزیر یو سی خمرنگ میں 34 والدین نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تھی۔

خمرنگ کے والدین سکول، سڑک، صاف پانی نہ ملنے پر ویکسین مخالف تھے، بنوں کی یوسی کھنڈر خان خیل میں 61 والدین اور شمالی وزیرستان میں 577 والدین پولیو ویکسین کےمخالف تھے۔

ذرائع نے کہا بنوں یوسی کھنڈر خان خیل میں والدین اراضی تنازعات پر، میر علی میں 140 والدین موبائل سروس کی عدم فراہمی پر اور نارتھ وزیر یو سی میر علی میں 437 شہری ٹیوب ویل نہ ملنے پر ویکسین مخالف تھے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں