ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دریائے چناب میں کچھوؤں کی ہلاکت کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ فشریز کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں کچھوؤں کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے نہیں بلکہ مڑھ ڈرین اور فیکٹریوں کے زہریلے پانی سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کی دریائے چناب میں کچھوؤں کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریائے چناب میں کچھوؤں کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئی، کچھوؤں کی ہلاکت مڑھ ڈرین اور فیکٹریوں کے زہریلے پانی سے ہوئی۔

- Advertisement -

محکمہ فشریز کا کہنا تھا کہ شکاریوں کی جانب سے شکار کے لیے کرنٹ لگانے کےشواہدنہیں ملے، دریائےچناب میں تازہ پانی کی مقدار کم ، سیوریج کا پانی زیادہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق دریائےچناب کے مقام پر کوئی بھی مچھلی مردہ حالت میں نہیں پائی گئی، 15 کچھوے دریائے چناب کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔

خیال رہے یہ کہا جارہا تھا کہ چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنےکے باعث بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے دو دنوں میں شکار کیلئے آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں