تازہ ترین

ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد : ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن بجلی کی پیداوار انتہائی کم ہونے کے باعث ہوا ، آج صبح بجلی کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ سے بھی کم تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ بریک ڈاؤن بجلی کی پیداوارانتہائی کم ہونے کے باعث ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آج صبح بجلی کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ سے بھی کم تھی اور بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ واٹ تک تھا ، پن بجلی کی پیداوارمیں 90فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ تھرمل بجلی کی پیداوار70فیصد کم تھی۔

ذرائع نے کہا کہ 12سےزائدپاورپلانٹس فنی خرابیوں کے باعث بند ہیں، گدو ، جام شورو ، مظفر گڑھ کے پاور پلانٹس بندپڑےہیں، جبکہ 969 میگا واٹ نیلم جہلم منصوبہ 8 ماہ سے فنی خرابی کےباعث بندہے۔

ذرائع کے مطابق نندی پور،حویلی بہادرشاہ، بھکی پاورپلانٹس30فیصدبجلی پیداکررہےہیں اور مذکورہ پاورپلانٹس کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جبکہ قائد اعظم سولر پلانٹ سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔

علی الصبح گدو پاور کی فریکوئنسی کم ہونے سے شمال جانب بجلی کا لوڈ غیر متوازن ہوا اور غیر متوازن لوڈ سے جنوبی حصے میں تھرمل پاور پلانٹس بند ہوئے۔

Comments

- Advertisement -