اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

افغان حکومت اور امریکی شکست کی وجوہات؟ وزیراعظم نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی جریدے کے لکھے گئے آرٹیکل میں کہا کہ 2001 سے بار بار کہا افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی لیکن افگغان اور مغربی حکومتوں نے حقیقت نہیں کی۔

معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا ایک آرٹیکل شائع ہوا جس میں انہوں نے افغانستان میں جنگ کے نتائج پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جنگ کی حمایت پر عسکری گروپس نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کردی تھی۔

وزیراعظم نے آرٹیکل میں لکھا کہ دہشت گردی کے کخلاف جنگ ہم نے اپنی بقا کےلیے لڑی تھی اور اس جنگ میں بہترین فوج اور انٹیلی جنس آلات کے باعث دہشتگردی کو شکست دی۔

عمران خان نے کہا کہ 9 الیون کے بعد افغان حکومتیں افغانوں کی نظروں میں مقام پیدا نہیں کرسکیں، یہی وجہ تھی افغانستان میں بدعنوان، ناکام حکومت کیلئے کوئی لڑنے کو تیار نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغان، مغربی حکومتیں بھارت سے مل کر پاکستان پر الزام کی جعلی خبریں چلاتے رہے لیکن الزامات کے باوجود سرحد کے بائیو میٹرک کنٹرول، مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتیں میں امریکا کو افغان معاملے پر خوش کرتی رہیں اب اگر ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو مہاجرین اور دہشت گردی جیسے مسائل بڑھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں