جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ مسلسل تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلف برداری تقریب ترکیہ کے پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل عزم کیا کہ میں آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔

- Advertisement -

اتوار 28 مئی کو صدارتی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں رجب طیب اردوان نے فتح حاصل کی جبکہ ان کے حریف کمال قلیچ دار دوسرے نمبر پر رہے۔ اردوان نے 52.24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کمال قلیچ دار نے 47.79 فیصد ووٹ لیے۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اردوان نے استنبول میں اپنے سپورٹرز سے خطاب میں کہا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیں دوبارہ اقتدار سونپ دیا، ہمیں مزید 5 سال حکومت کرنے کی ذمہ داری دے دی۔

عوام نے اردوان کو تیسری بار ملک کی صدارت سونپی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیائے سیاست کی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے 1992 سے اب تک کوئی الیکشن نہیں ہارا۔

’ترکیہ اب دنیا بھر میں امن و سلامتی قائم کرے گا‘

30 مئی کو انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز کی 79ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا تھا کہ ترکیہ اب دنیا بھر میں امن و سلامتی قائم کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پوری دنیا اور بالخصوص یورپ سے بحیرہ اسود تک اور مشرق وسطیٰ سے شمالی افریقہ تک سلامتی و امن قائم کرنا ہے۔

’یورپی یونین کے ساتھ ویزا سے متعلق مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کر لیں گے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور معیشت اولین ترجیح ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں