پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ریلیز سے قبل ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ بزنس! فلمی حقوق ڈیڑھ سو کروڑ میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

ہرگزرتے دن کے ساتھ بالی وڈ کے بادشاہ کی فلم ’جوان‘ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بے تابی بڑھتی جارہی ہے، بھارت میں فلم کے حقوق ڈیڑھ سو کروڑ کی خطیر رقم میں فروخت ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی فلمی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق ڈاکٹر جینتی لال گاڈا کی کمپنی پی ای این مارودھر نے شمالی اور مغربی بھارت میں فلم دیکھانے کے لیے اس کے حقوق ڈیڑھ سو کروڑ کی خطیر رقم کے عوض خرید لیے ہیں، شائقین کا جوش و ولولہ دیکھ کر پی ای این مارودھر کمپنی نے اتنی بڑی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کو یقین ہے کہ پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ کو پھر سے بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا اور ان کے پیسے وصول ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

بہار میں پرکاش فلمز نے جوان کے حقوق 5 سے 6 کروڑ میں حاصل کیے ہیں، اڑیسا میں اسے 4 سے 5 کروڑ میں فروخت کیا گیا ہے جب کہ تامل ناڈو کے علاقے میں فلم کے حقوق 15 کروڑ روپے میں خریدے گئے ہیں۔

ساؤتھ کے مشہور اور جواں سال ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کنگ خان کے علاوہ ساؤتھ کی اداکارہ نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی مرکزی کرداروں میں موجود ہیں، فلم میں شائقین کو دیپکا پڈوکون اور تھالاپتی وجے کا کیمیو بھی دیکھنے کو ملے گا۔

فلم 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی تاہم ابھی سے اس کی باکس آفس کمائی کے حوالے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں