جہلم : نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کی تیز ترین ٹی 20 سنچری بنالی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے خوشدل شاہ کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سندھ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں پورا کرلیا۔
میچ کے دوران خوشدل شاہ خان اور حسین طلعت نے 57 گیندوں پر 127 رنز کی پارٹنر شپ کھیلی جبکہ خوشدل شاہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
سدرن پنجاب کے بلے باز خوشدل شاہ نے 35 گیندوں پر 9 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سینچری سنچری مکمل کی، واضح رہے کہ یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی تیز ترین سنچری ہے۔
سدرن پنجاب کے حسین طلعت نے 62 رنز اسکور کیے جبکہ دلبر کے 13 رنز میچ ونر رہے، جس کی بدولت سدرن میچ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
خوشدل خان 36 گیندوں پر 100، عامریامین ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سدرن پنجاب کی جانب سے عمرصدیق نے13، شان مسعود نے 12رنز بنائے۔
https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/posts/4685682018171760
ذیشان اشرف 4، صہیب مقصود 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے دوران سندھ کی جانب سے انورعلی نے 4، حمزہ نے 2 جبکہ سہیل خان اورحسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔