اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی ترسیل 24ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز ملک میں 24ہزار 467 میگا واٹ بجلی ترسیل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں بجلی کی ترسیل میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، ملک میں بجلی کی ترسیل 24 ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز ملک میں 24 ہزار467 میگا واٹ بجلی ترسیل کی گئی۔
Record highest power generated & transmitted yesterday at 24,467 MWs.
For reference; in 2020, peak load registered was 23,370 MW for one day & in 2018 it was just 20,811 MW.
Average power demand & supply during these summer months is approx 20% more vs last year.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 12, 2021
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سال 2020میں23ہزار370 میگا واٹ اور 2018 میں 20ہزار811میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی تھی جبکہ موجودہ موسم گرما میں بجلی کی طلب و پیداوار 20 فیصدزیادہ ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے 6 پاور پلانٹس کی بندش کافیصلہ کر لیا ، قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں جن علاقوں میں زیادہ بجلی چوری ہورہی ہےوہاں لوڈشیڈنگ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ٹرانسمیشن ایشوزکی وجہ سےبھی بعض علاقوں میں مسائل درپیش ہیں 2سے3سال میں 4ہزار میگاواٹ ٹرانسمیشن کیپسٹی کوبڑھایاگیا اگلےایک سال میں3ہزارٹرانسمیشن کیپسٹی کوبڑھائیں گے۔
وزارت توانائی نے جواب دیا کہ وفاقی حکومت نے 6 پاور پلانٹس کی بندش کافیصلہ کر لیا ہے بند کئے جانے والے 6 پاور پلانٹس سے1796میگا واٹ بجلی کی کمی ہوگی، لاکھڑا،کوٹری پاورپلانٹس نیپراسےلائنسنس منسوخی پرغیرفعال ہیں۔
وزارت نے بتایا تھا کہ موجودہ حکومت نے 3 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔