ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نئے قوانین بھی کام نہ آئے، برطانیہ میں ریکارڈ تارکین پہنچنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں رواں برس کے پہلے 5 ماہ کے دوران ریکارڈ 9 ہزار غیر قانونی تارکین انگلش چینل پار کرکے برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے برطانیہ اپنی امیگریشن قوانین کو سخت کرنے پر عمل پیرا ہے، اسی تناظر میں حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت قوانین کی منظوری دی تھی، جن کے تحت اب غیرقانونی طریقے سے برطانیہ آنے والے مہاجرین کو افریقی ملک روانڈا منتقل کردیا جائے گا، اور ان کے سیاسی پناہ کے کیس وہاں چلائے جائیں گے، تاہم ان اقدامات کے باوجود تارکین بڑی تعداد میں برطانیہ کا رخ کررہے ہیں۔

برطانوی پریس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل پار کرکے 9 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ پانچ روز کے دوران 685 تارکین برطانیہ پہنچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں