تازہ ترین

برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کےشکار افراد کی تعداد میں اضافہ

لندن : نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور جدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی اسمگلنگ اورغلامی سے متاثر ہونے والے 5145 افراد کو مدد کے لیے ریفرکیا گیا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور جدید غلامی سے متاثر ہونے والوں میں برطانوی، البانوی اور ویتنامی باشندے شامل ہیں۔

برطانیہ میں جدید دور کی غلامی کے شکار 36 افراد آزاد

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 15 جنوری کو لندن کے شمال میں واقع علاقے ملٹن کینزمیں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 افراد کو گرفتار جبکہ جدید غلامی کے شکار 36 افراد کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق ایک ایسے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ انسانی اسمگلنگ، لوگوں کو غلام بنانے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں 180 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا تھا اوراس دوران منشیات کی بڑی مقدار کے علاوہ نقد رقم بھی برآمد کی تھی۔

یاد رہے کہ سال 2015 میں برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور انسانی غلامی کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے تھے جن کے تحت انسانی اسمگلروں کو عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -