اشتہار

حب : پی بی 21 پر دوبارہ گنتی کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حب : بلوچستان کے ضلع حب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی اکیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی اکیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر دوگروپوں میں جھگڑا ہوا۔

اس دوران دوگروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات حب میں سوک سینٹر کے باہر پیش آیا جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالےسے لوگ جمع تھے، سوک سینٹر کے باہر بعض شرپسندوں نے فائرنگ کی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔

پولیس نے فائرنگ کےالزام میں تین ملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا اور صورتحال کنٹرول کرنےکیلئےفرنٹیئرکور کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی بی21میں دوبارہ گنتی پر آر او آفس میں ریکارڈ کو نقصان پہنچنے کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کےلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، صوبائی الیکشن کمشنر فرید آفریدی کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں