جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

غیرملکی اکاؤنٹس سے 53 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی، حکومت کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ بیرونِ ممالک میں موجود اکاؤنٹس سے 53 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی، مذکورہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلےمیں میزبان ارشد شریف کے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ غیر ملکی اکاؤنٹس سے  53کروڑ روپے سے زائد رقم واپس لاکر قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 7 ارب روپے سے زائد کی ریکوری اگلے مرحلے میں متوقع ہے، امید ہے زیادہ تر رقم قومی خزانے میں آجائے گی۔ دوسری جانب حکومت نے بھی 53 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: غیرملکی خفیہ اکاؤنٹس کیس ، ایف آئی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کی 2700 جائیدادوں کا سراغ لگانے کا انکشاف

شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ 11ہزار ایکڑ سے زائد اراضی بے نامی یا قبضے میں ہیں جن میں سے اکثر آصف زرداری کے نام پر سامنے آرہی ہیں، جےآئی ٹی رپورٹ کے سنجیدہ الزامات پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایک بھی سنجیدہ جواب نہیں دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں جعلی اکاؤنٹس کے پیسوں پرسفرکیا ہے یا پھر نہیں کیا۔

مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ میاں منشا کے خلاف نیب کامؤقف ہےبظاہرمنی لانڈرنگ کاکیس ہے، رقوم کی منتقلی پر نوٹس بھیجے گئے اب انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ اتنی بڑی تعداد میں پیسہ بیرونِ ملک کیسے بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے ایک بارپھر میاں منشاء کوبیٹوں سمیت پھر طلب کرلیا

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نیب کو دیکھنا یہ ہوگا کہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس طرح باہر بھیجا گیا، غیرقانونی طریقے سے پیسہ باہر جانا اور منی لانڈرنگ نیب کے دائراختیارمیں ہے، سیکشن 19کا جواب دینا لازمی ہے اگر جواب نہ دیں تو3سال سزا ہوسکتی ہے، میاں منشا کی جانب سے منی ٹریل  دی جاتی ہے تو اس کےبعدصورتحال واضح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں